• Home  
  • یوٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرادیے
- جدید دنیا

یوٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرادیے

یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متعدد ٹولز شارٹس میں متعارف کرادیے، جس کا مقصد ویڈیو بنانے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ بلاگ پوسٹ میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ مذکورہ ٹولز یوٹیوب شارٹس کے لیے بنائے گئے ہیں اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے جدید ویو 3 ماڈل پر کام کرتے ہیں جو صارفین […]

یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متعدد ٹولز شارٹس میں متعارف کرادیے، جس کا مقصد ویڈیو بنانے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں پلیٹ فارم نے بتایا کہ مذکورہ ٹولز یوٹیوب شارٹس کے لیے بنائے گئے ہیں اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے جدید ویو 3 ماڈل پر کام کرتے ہیں جو صارفین کو کم وقت میں بہتر ویڈیوز بنانے میں مدد دیں گے۔

یوٹیوب نے گوگل ڈیپ مائنڈ کے ساتھ مل کر ویو 3 فاسٹ نامی ٹول متعارف کرایا ہے، یہ ٹول مفت ہے اور اس سے صارفین اپنے فون پر صرف ایک خیال سے معیاری ویڈیوز بنا سکتے ہیں، جن میں اب پہلی بار آواز بھی شامل ہوگی۔

مذکورہ فیچر فی الحال امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کایا گیا اور جلد دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں