ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شہرت حاصل کرنے والی سامعہ حجاب نے اب ٹی وی اسکرین پر قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ، جو ماضی میں ہراسانی اور اغوا کی کوشش کے الزامات کے باعث خبروں میں رہیں، اب ایک ڈرامہ سیریل کے ذریعے اداکاری کے میدان میں سامنے آئی ہیں۔
سامعہ حجاب نے کچھ عرصہ قبل میڈیا پر کھل کر بتایا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کے سابق منگیتر کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کی گئی۔ بعد میں دونوں نے عدالت کے باہر صلح کر لی، تاہم اس فیصلے پر انہیں سخت تنقید برداشت کرنا پڑی جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے بھی کچھ عرصہ کے لیے دور ہو گئیں۔

تاہم اب سامعہ نے ایک نیا موڑ لیا ہے اور نجی ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ یار میں اداکاری کرتے نظر آرہی ہیں۔ اس سیریل میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر جیسے معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ سامعہ ماہ نور حیدر کی قریبی دوست کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا سے اداکاری تک کا یہ سفر سامعہ کے مداحوں کے لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہوگا۔
