• Home  
  • شام کے سابق صدر بشار الاسد کو روس میں زہر دے دیا گیا
- دنیا

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو روس میں زہر دے دیا گیا

ماسکو: شام کے سابق صدر بشار الاسد کو زہر دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے سابق صدر بشارالاسد کو ماسکو میں زہردے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا […]

ماسکو: شام کے سابق صدر بشار الاسد کو زہر دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے سابق صدر بشارالاسد کو ماسکو میں زہردے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد پر قاتلانہ حملے کا مقصد روس کو بدنام کرنا اور روس کو بشار الاسد کے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا۔

بشار الاسد پر قاتلانہ حملے کے بعد اب صرف ان کے بھائی ماہرالاسد کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ دیگر افراد کی ان سے ملاقات پر پابندی عائد ہے۔بشار الاسد کو دس ماہ قبل اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں