• Home  
  • ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ HR-V کیلئے فری رجسٹریشن آفر
- پاکستان

ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ HR-V کیلئے فری رجسٹریشن آفر

ہونڈا کمپنی نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں لانچ کی گئی نئی ہائبرڈ گاڑی Honda HR-V e:HEV پر خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ہے اور ان کو فری رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس مہم کے تحت صارفین کسی بھی مستند ہونڈا ڈیلرشپ سے بکنگ […]

honda

ہونڈا کمپنی نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں لانچ کی گئی نئی ہائبرڈ گاڑی Honda HR-V e:HEV پر خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ہے اور ان کو فری رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس مہم کے تحت صارفین کسی بھی مستند ہونڈا ڈیلرشپ سے بکنگ کروا کر گاڑی کی رجسٹریشن بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

ہونڈا HR-V e:HEV کو جولائی 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ ہائبرڈ کراس اوور اپنی جدید ٹیکنالوجی کے باعث 25 کلومیٹر فی لیٹر تک ایوریج دیتی ہے۔ گاڑی 131 ہارس پاور اور 253 این ایم ٹارک کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ کمپیکٹ کراس اوورز میں شمار ہوتی ہے۔، ان گاڑیوں کی قیمتیں 75لاکح سے تقریباً90لاکح روپے کے درمیان ہیں۔

ہونڈا کمپنی کی تفصیلات کے مطابق:

HR-V VTi کی ایکس فیکٹری قیمت 75 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر ہے۔

HR-V VTi-S کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

نئی HR-V e:HEV Hybrid سب سے اوپر کے ویرینٹ کے طور پر 89 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے صارفین کو 15 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں