• Home  
  • ٹرمپ 20نکاتی منصوبہ پیشرفت،پہلے مرحلے میں مذاکرات قاہرہ میں
- دنیا

ٹرمپ 20نکاتی منصوبہ پیشرفت،پہلے مرحلے میں مذاکرات قاہرہ میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ مجوزہ امن منصوبے کے تحت پہلےمرحلے میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں ہوگا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی کے مطابق الجزیرہ عربی کو ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ مجوزہ امن منصوبے کے تحت پہلےمرحلے میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں ہوگا۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی کے مطابق الجزیرہ عربی کو ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے تکنیکی مذاکرات پیر کو قاہرہ میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، حمماس کی مذاکراتی ٹیم مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے (5 اکتوبر) کو قطر کے دارالحکومت دوحہ سے قاہرہ پہنچے گی، جبکہ ایک قطری وفد بھی معاہدہ طے کرنے کے لیے قاہرہ روانہ ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے پہلے مرحلے میں تمام اسرائییلی قیدیوں کی زندہ یا مردہ حالت میں واپسی شامل ہے، جس کے بدلے تقریبا 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

دریں اثنا، وزیراعظم نییتن یاہہو نے تصدیق کی کہ ایک ان کے ملک کا ایک وفد قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ کچھ تفصیلات کو حتمی شکل اور یہ طے کیا جا سکے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کس طرح اور کس ٹائم لائن کے تحت ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی مذاکراتی ٹیم قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی،

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں