پنجاب کابینہ نے ایل ڈی اے کی جانب سے بیوٹی پارلرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ صّبہ پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔
اجلاس میں رینٹ اے کار سروس پرٹیکس کم کرکے 15 فیصد کرنے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ایم بی بی ایس فیس10ہزار ڈالر مقرر کردی گئی ہے اسی طرح پنجاب میں میڈیکل کے شعبے ایم بی بی ایس می تعلیم حاصل کر نے کے لیے دیگر صوبوں کے سٹوڈنٹس کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار دیدیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے تا کہ صوبہ کو ممکنہ سموگ کے اثرات سے بچایا جا سکے، لاہور میں مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔کابینہ نے کھیلتا پنجاب کے ایتھلیٹ کےکھلاڑیوں کےلئے ای بائیکس کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی
اس کے علا وہ پنجاب بھرمیں8084کالج ٹیچنگ انٹرنز،اسکول ٹیچنگ انٹرن کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ۔ غیرسرکاری اداروں کے زیرانتظام فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اوربحالی کی اجازت دی گئی ہے اوروزیراعلیٰ آفس میں اسپورٹ اسٹاف کی بھرتی کا ایجنڈا مستردکردیا ہے۔

