امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ہم مشرق وسطیٰ پر معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں، جب یہ غازہ معاہدہ ہوجائیگاتو کوشش کریں گے تمام فریق اس معاہدے پر عمل کریں،
وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مشرق وسطی میں قیام امن چاہتا ہوں،مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوا وہ تین ہزار سال بعد ہوگا، میں روسی صدر پیوٹن سے بہت مایوس ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امن منصوبے پر بات کی ،جسے پوری دنیا نے پسند کیا، منصوبے پر مذاکرات کے لیے ایک اور ٹیم روانہ ہوگئی، ہم کینیڈین شعبوں پر ٹیکسوں کو کم کرنے پر بات کریں گے، ہمارے کینیڈا کے ساتھ کچھ کاروباری تنازعات ہیں، ہم چاہتے ہیں کینیڈین کمپنیاں امریکا میں چیزیں بنائیں۔

