• Home  
  • وزیر اعلیٰ کے پی کے کے لیےعمران خان نے ایک سٹوڈنٹ لیڈر کا انتخاب کیوں کیا؟
- خاص رپورٹ

وزیر اعلیٰ کے پی کے کے لیےعمران خان نے ایک سٹوڈنٹ لیڈر کا انتخاب کیوں کیا؟

خیبر پختون خوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے لیکن یہ بات اہم ہے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو ہی کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کیو ں چنا۔ سہیل آفریدی […]

خیبر پختون خوا کے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے لیکن یہ بات اہم ہے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو ہی کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کیو ں چنا۔

سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔یقیناً عمران خان کو اس وقت ایک ایسے سیاستدان کی ضرورت تھی جو کہ نڈر اور دلیری کے ساتھ ان کے نظیات کو آگے لے کر جا سکے اور اس کے لیے انہو ں نے ایک سٹوڈنٹ لیڈر کا انتخاب کیا۔

سہیل آفریدی جو کہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہےاور صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا

سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔لیکن کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کے لیے ان کے نام کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ وہ عمران خان کا نظریہ بڑی دلیری کے ساتح آگے لیکر چلتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بطور سٹوڈنٹ لیڈر کیا۔ وہ 2015 میں یونیورسٹی آف پشاور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے سرگرم رکن کے طور پر سامنے آئے اور جلد ہی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت یونیورسٹی کیمپس کے صدر منتخب ہوئے۔ جس کے بعد تنظیمی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں بعد میں پشاور ریجن کے صدر اور پھر خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

سہیل آفریدی نے سٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر نوجوانوں کو منظم کرنے اور سیاسی شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پارٹی کے نظریات کو تعلیمی اداروں تک پہنچایا اور نوجوانوں کو فعال سیاسی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ مئی 2023 کے بعد کے مشکل سیاسی دور میں بھی وہ نوجوان کارکنوں سے رابطے میں رہے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ اپنی وفاداری برقرار رکھی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں