ہم ٹی وی چینل کے سالانہ 10ویں ہم ایوارڈز 2025 نے امریکی شہر ہیوسٹن، ٹیکساس میں شوبز انڈسٹری کے رنگوں، روشنیوں اور موسیقی سے بھرپور ماحول میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ تقریب میں پاکستان کے نامور اداکاروں، گلوکاروں اور ماڈلز نے اپنی شاندار پرفارمنسز کے ذریعے حاضرین کے دل جیت لیے۔
ہیوسٹن کے معروف آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کی پرفارمنسز پر خوب داد دی۔
یہ بھی پڑھیں
اداکارہ سونیا حسین نے شعیب ملک سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی – urdureport.com
ایوارڈ تقریب میں پاکستان کی ٹی وی، فلم اور میوزک انڈسٹری کے درجنوں فنکاروں نے شرکت کی، جن میں مہوش حیات، ہمایوں سعید، رمشا خان، شجاع اسد، علی ظفر، علی حیدر، احمد جہانزیب اور عاصم اظہر نمایاں رہے۔ ایونٹ کی میزبانی اور پرفارمنسز نے پاکستانی فنکاروں کے عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو ایک بار پھر نمایاں کر دی
مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس
سب سے یادگار پرفارمنس مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی رہی، جنہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم “پنجاب نہیں جاؤں گی” کے مشہور گانے “میں تیرے نال نال رہنا” پر رقص کر کے محفل لوٹ لی۔۔ حاضرین نے اس جوڑی کو کھڑے ہو کر داد دی۔

