ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزویلا کی حکومت نے اسکینڈیوین ملک میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے۔ چند روز قبل وینزولا کی اپوزیشن رہنما کو نوبیل انعام کیوں دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزیلا کی حکومت نے اپنی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا کو نوبیل امن پرائز دینے کے اگلے روز دارالحکومت اوسلو میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا۔

نارویجن وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اور اس کی بڑی وجہ صرف اپوزیشن رہنما کو نو بیل انعام سے نوازنا ہے۔
نوبیل انعام کا آغاز کیوں ہوا جس کی خواہش طاقتور امریکی صدر بھی رکھتے ہیں۔ – urdureport.com
بیان میں مزید کہا گیا کہ ناروے اختلاف کے باوجود وینزویلا کے ساتھ گفت و شنید کے لیے تیار ہے، ہم بات چیت کو کھلا رکھنے کے خواہش مند ہیں اور اسی انداز سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

