پاکسےان افغانستان کے درمیان حالیہ جنگی تنا ظر میں پاک افغان بارڈر کے دونو ں جانب کنیٹنرز رک چکے ہیں اور بارڈر کو چو نکہ بند کیا گیا تھا جس وجہ سے ٹماٹر سیب اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق اس دوران کراچی سے نکلے ہوئے 422 کنٹینرز تاحال روٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، جن میں حب، خضدار اور قلات میں 114، پشین چمن روٹ پریارو کے مقام پر 17، چمن ہالٹ میں 217 اور این ایل سی چمن یارڈ میں افغان ٹریڈ کے 74 کنٹینرز موجود ہیں، جو کشیدگی کے باعث تاحال افغانستان نہیں بھجوائے جا سکے۔
پشاور، لاہور، حیدرآباد اسلام اباد میں سمیت مختلف شہروں میں آج (اتوار کے روز) ٹماٹر کی قیمت 700روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
دوحہ مذاکرات کامیاب پاکستان افغانستان جنگ بندی پر راضی – urdureport.com
ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں ‘نو کنگز’ مظاہرے لاکھوں افراد شریک – urdureport.com
ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے، اس کےعلاوہ ایران سے کم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضاف کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

