وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
دریں اثنا سعودی عرب نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے جس میں سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جبکہ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔سعودی عرب نے پاکستان کو یہ قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کر رکھا ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا۔ سعودی آئل فیسیلٹی 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔
حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں،۔
سعودی عرب ان فنڈز کی ادائیگی ہر سال رول اوور کرتا ہے، قرض کی مد میں سعودی ڈیپازٹس 1450 ارب روپے کے مساوی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب نے عمرہ پالیسی کو آسان بنا دیا،۔ – urdureport.com
سعودی معاہدہ، دیگر ممالک شمولیت کے خواہاں، معاہدہ ایک رات میں طے نہیں ہوا، ڈار – urdureport.com


