امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے ان کے اعلان کے مطابق اب امریکہ میں قومی سلامتی پالیسی میں انتہائی تبدیلی دیکھنے سامنے آئی ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔‘
وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ہےتا ہم صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جن مقامات پر یہ جوہری تجربات ہونے ہیں اُن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ‘کیونکہ دیگر ممالک بھی اپنے پروگرامز (جوہری ہتھیاروں) کے تجربے کرتے ہیں، اس لیے میں نے امریکہ کے محکمہ جنگ (سابقہ وزارت دفاع) کو برابری کی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں کے تجربے شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔‘
دنیا بھر میں جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک باقاعدگی سے جوہری مواد لے جانے والے ہتھیاروں (جیسا کہ میزائل وغیرہ) کے تجربات کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
روس نے جوہری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، ،15گھنٹے فضا میں رہا – urdureport.com

