راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کو باضابطہ فعال کر دیا گیا جس کے بعد راولپنڈی میں گاڑیوں کے ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر خود کار چالان ہوں گے۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ جاری ہے، ای چالان تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہو گا۔
یہ بھی پڑھئیے
موبائل فون بیرون ملک سے لانے پر ٹیکس میں کمی کی حمایت،پی ٹی آے – urdureport.com
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی مزید تو سیع – urdureport.com
فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ منسلک ہے، سیف سٹی کیمروں سے لاء انفورسمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔


