پی سی بی کے چیر مین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ آج ایک اہم ملاقات کی، جس میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھئیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم شرکت کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا – urdureport.com
بنگلادیش ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے آوٹ اسکاٹ لینڈ ان ، زیادتی ہوئی پاکستان – urdureport.com
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔

