ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں، سیکورٹی خدشات اور ممکنہ امریکی حملے کی قیاس آرائیوں کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

انہوں نے ایران میں انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر بانیِ انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دے کر دعا کی۔
یہ بھی پڑھئیے
ایران جارحیت کی صورت میں بھر پور جواب دے گا،ایرانی مشن کا انتباہ – urdureport.com
ایران میں اموات کے ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،آیت اللہ خامنہ ای – urdureport.com
خامنہ ای کے آفیشل ایکس اکاوئنٹ میں ایک پوسٹ میں کہا گیا، "آج ہم امام خمینی کے مزارِ اقدس پر آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں، اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کر رہے ہیں۔

