بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد آذاد جموں و کشمیر کے صدر کے خالی ہونے والے اس عہدے پر سیاسی جماعتوں اور اہم شخصیات نے لابنگ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چونکہ صدر کا عہدہ ایک اہم آئینی عہدہ ہے جس کے لیے ہر سیاسی جماعت کی خواہش ہے کہ یہ اس کو حاصل ہو جائے۔
مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے صدارت کے حصول کے لیے اسلام آباد اور مظفرآباد میں لابنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور پس پردہ رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔
اس وقت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، راجا فاروق حیدر خان، سردار محمد یعقوب خان اس دوڑ میں شامل ہیں۔
جبکہ ان کے علاوہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم صدر ریاست کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں ۔
امیدواران کی جانب سے پارٹی قیادت، پارلیمانی اراکین اور بااثر شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حمایت حاصل کی جا سکے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ (ن) سے وابستہ کسی شخصیت کے صدر منتخب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے

