روس میں اس وقت آسمان پر دلکش فلکیاتی مظہر دیکھنے میں آیا جب آسمان پر چاند کے چار عکس ایک ساتھ نظر آئے۔
Four moons appear over Russia’s St. Petersburg
The spectacle, known as a paraselene, was created by moonlight bending through ice crystals in the frosty atmosphere pic.twitter.com/J5C5h4uDx8
— RT (@RT_com) February 1, 2026
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اتوار کی رات آسمان میں ایک غیر معمولی اور حسین منظر دکحائی دیا جب آسمان پر چاند کے ساتھ تین اسی طرح کے مزید روشن دھبے نمودار ہوئے اور ایک لمحے کے لیے آسمان پر چار چاند لگ گئے۔۔
ماہرینِ فلکیات نے اس حیران کن منظر کو ’پیراسیلین‘ قرار دیا ہے، جسے عام زبان میں ’فرضی چاند کہا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ منظر اس وقت دکھائی دینا ہے جب سرد موسم میں چاند کی روشنی فضا کے اندر موجود برف کے ننھے ذرات سے گزرتی ہے۔
یہ ذرات روشنی کو مخصوص زاویے پر موڑ دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں چاند کے اطراف اضافی روشن دھبے نظر آنے لگتے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسا آسمان پر کئی چاند موجود ہیں۔
پیراسیلین عموماً چاند سے تقریباً 22 ڈگری یا اس سے زیادہ فاصلے پر دکھائی دیتے ہیں اور یہ اصل چاند کے مقابلے میں کہیں زیادہ مدھم ہوتے ہیں۔
اس وقت یہ فرضِ چاند زیادہ واضح نظر آتے ہیں جب چاند افق کے قریب ہو، کیونکہ اس صورت میں چمک کم ہو جاتی ہے اور اس وقت انہیں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ پیراسیلین کا تعلق دن کے وقت نظر آنے والے سن ڈاگز سے ہوتا ہے، تاہم ایک ہی وقت میں کئی فرضی چاند دکھائی دینا نہایت کم ہوتا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ کا یہ منظر اسی وجہ سے منفرد رہا کہ بیک وقت متعدد پیرسیلین نظر آئے اور آسمان پر چار چاند ہونے کا تاثر پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھئِے

