• Home  
  • گرین شرٹس آج نیدرلینڈ سے ٹکرائیں گے،بڑا خطرہ بھی موجوود
- پاکستان

گرین شرٹس آج نیدرلینڈ سے ٹکرائیں گے،بڑا خطرہ بھی موجوود

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا اج ہفتے کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے مقابلہ ہو گا۔ کولمبو میں بارش کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے جو کہ میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔ آج میچ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔ کپتان […]

t20 cricket world cup

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا اج ہفتے کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے مقابلہ ہو گا۔

کولمبو میں بارش کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے جو کہ میچ کو متاثر کر سکتا ہے۔

آج میچ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔

کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہر میچ کے لیے بہترین کمبی نیشن سے میدان میں اتریں گے کسی سینئر پلیئر بشمول بابر اور فخر زمان کی جگہ نہیں بن رہی ہو تو ان کو نہیں کھلائیں گے۔

دوسری جانب مخالف ٹیم میں ماہر ڈچ سائیڈ کی قیادت اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے ، میکس او ڈاوڈ، باس ڈی لیڈے، لوگن وان بیک جیسے باصلاحیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گرائونڈ پر پاکستان کی مہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا، سلمان علی آغا قیادت کریں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں