سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کروائی گئی ہے، علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 20 منٹ بات کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی سے عمران خان کی فون پر بیٹوں قاسم اور سلمان سے بات کروانے کا حکم دیا تھا، اب ہم تصدیق کررہے ہیں کہ عمران خان سے بیٹوں کی فون پر بات کروا دی گئی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان تقریباً 20 منٹ تک اپنے بچوں سے بات کرسکے۔ ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد آواز سن کر عمران خان بے حد خوش ہوئے۔


