• Home  
  • عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
- ٹاپ سٹوری

عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو […]

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں