صدر آصف علی زردرار نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ ویسے ہی وہ تو ریاست مدینہ بنا نے والا ہے تو جیل میں روزے رکھے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے، کبھی کہتا ہے دودھ نہیں ملتا۔ ویسے تو وہ کہتا ہے ریاستِ مدینہ بنانی ہے تو پھر آزمائش میں صبر بھی دکھائے، روزے رکھے اور عبادت کرے۔
President Asif Ali Zardari’s speech in Rahim Yar Khan. pic.twitter.com/gP6emOmvc9
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) February 14, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ جیل ہے نہ جیل میں نہ پانی ہے نہ دودھ ہے نہ کچھ ہے سب کچھ ہی یاد ہے۔روزے رکھے ویسے ہی وہ ریاست مدینہ بنانے والا ہے تو روزے رکھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عبادتیں کرئے جیلوں میں ہوتی ہی عبادتیں ہیں۔ہر چیز تو فنا ہے سدا بادشاہی تو میرے مولا کی ہے انسان کی تو ہے ہی نہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کارکنان کی حمایت سے 14 برس کی قید حوصلے کے ساتھ کاٹی۔
صدر آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت اور سابق ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب کی ثقافت میں یکسانیت اور بھائی چارہ نمایاں ہے۔
انہوں نے 14 برس قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی حمایت نے انہیں ہر مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔ آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ دو سال بعد جیل پوچھتی ہے۔یہ بڑھکیں دکھانے اور بولنے کی ہیں یہ قربانی نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھئیے


