• Home  
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ٹیم واپس روانہ
- ٹاپ سٹوری

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ٹیم واپس روانہ

اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جیل حکام نے بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے سابق وزیرِاعظم کا ایک گھنٹے سے زائد […]

اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی

جیل حکام نے بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے سابق وزیرِاعظم کا ایک گھنٹے سے زائد تفصیلی معائنہ کیا۔

حکام کے مطابق عمران خان کی آنکھوں کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جبکہ بلڈ سیمپلنگ، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر آفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ عمران خان کی مکمل طبی رپورٹ میڈیکل بورڈ حکومت کو پیش کرے گا۔

عمران خان کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

عمران خان جیل میں 24 گھنٹے کیسے گزارتے ہیں، سلمان صفدر نے کیا دیکھا۔رپورٹ میں تفصیل

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں