سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے گزشتہ بیان کی رو شنی میں خلائی مخلوق کی موجودگی بارئے وضاحت کر دی ہے۔
باراک اوبامہ نے کہا کہ زمین سے خلائی مخلوق کے رابطے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ خلائی مخلوق حقیقت ہے لیکن میں نے انہوں نہیں دیکھا اور نہ ہی انہیں قید کیا گیا ہے۔
خلائی مخلوق pic.twitter.com/b7HAxSBPZD
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) February 16, 2026
سابق صدر نے کہا کہایسا اسی صورت ہو سکتا ہے کہ کسی سازش کے تحت یہ بات امریکی صدر سے بھِی چھپائی گئی ہو۔

قبل ازں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کر گیا۔
انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ خلائی مخلوق کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرتا ہوں لیکن ذاتی طور پر انہیں نہیں دیکھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’ایریا 51‘ سے متعلق مشہور نظریات پر بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھئیں


