برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی اخبار کے مطابق یہ کارروائی اُن الزامات کی بنیاد پر کی گئی کہ انہوں نے بطور برطانوی تجارتی نمائندہ حساس معلومات جیفری ایپ اسٹائن کے ساتھ شیئر کی تھیں،
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار مشرقی انگلینڈ میں واقع شہزادہ اینڈریو کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چھ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں دیکھی گئیں۔
اسی طرح سینڈرنگھم اسٹیٹ میں بھی صبح کے وقت سادہ لباس اہلکاروں کی موجودگی رپورٹ کی گئی۔
الزامات کیا ہیں؟
اطلاعات کے مطابق تحقیقات کا تعلق بدنام زمانہ امریکی فنانسر Jeffrey Epstein سے مبینہ روابط اور حساس سرکاری معلومات تک رسائی کے الزامات سے جوڑا جا رہا ہے۔
پولیس پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ وہ ان الزامات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔شہزادہ اینڈریو کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی گئی ہے،
تاہم وہ ماضی میں ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔
حکومت کا مؤقف
برطانوی وزیراعظم Keir Starmerنے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ اس معاملے پر بحث کرنا چاہے تو حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔
پولیس کا بیان
ایک بیان میں Thames Valley Police کہا کہ ایک شخص کو پبلک آفس میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم قومی رہنما اصولوں کے تحت نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔
پولیس کے مطابق برکشائر اور نارفوک میں مختلف مقامات پر تلاشی بھی لی جا رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل نے کہا کہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھئِے


