اپ ڈیٹ سٹوری
پاکستان کی افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ایئراسٹرائیکس میں فتنہ الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کر دیا گیا جس مین 80 سے زائد خوارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایئراسٹرائیکس کی جس میں تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں کارروائی کی گئی۔گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں ننگز ہار میں 4، خوست میں ایک اور پکتیکا میں بھی ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہ اور خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا بھی شامل ہے۔
قبل ازیںپاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 7 کیمپ اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، عالمی برداری کردار ادا کرے
ملک پاکستان کے ایک ایک کونے ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ، ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا جو ریاست پاکستان کی طرف اٹھے گی ، افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا
پاکستان ہمیشہ زندہ باد pic.twitter.com/1urLgsQ4dv
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 22, 2026
ئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کےخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا، طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔
افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔
، ذرائع کے مطابق ں ے دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھئیے
افغانستان دہشت گرد ٹھکانوں پر حملے، طالبان حکومت کا ردعمل آگیا – urdureport.com
افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں برمل اور ارگان علاقوں پر حملے کیے، صوبہ ننگرہار کا ضلع خوگیانی، بحسود اور غنی خیل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حملوں سے ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔


