Thorbjørn Jagland سے متعلق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔
تاہم یہ کوشش ناکام رہی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 75 سالہ سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان پر Jeffrey Epstein کیس کے تناظر میں سنگین بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تھوربیورن جیگ لینڈ ناروے کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں اور ماضی میں کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ناروے کی پولیس نے ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے بھی مارے۔
یہ کارروائیاں مبینہ طور پر اُن دستاویزات کے منظرعام پر آنے کے بعد کی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے ایپسٹین کے ساتھ کئی برسوں سے روابط تھے اور انہیں مختلف ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئیے


