سینیر آرٹسٹ عتیقہ اڈوھو نے فہد مصطفیٰ سے معافی مانگ لی تاہم فہد مصطفیٰ کے کردار کو سوشل میڈیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فہد مصظفیٰ نے سینیر آرٹسٹ عتیقہ اوڈھو کی معافی پر اپنے شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رشتہ ہی کیا جس میں جس میں انا اجائے۔
Fahad Mustafa has apologized to Atiqa Odho on his show.
Ab aya na line pe… 😂 pic.twitter.com/oH8rwePyMx
— F🦋 (@fatimabashir211) February 24, 2026
انہوں نے کہا کہ عتیقہ آپا اپ ہماری بڑی ہیں ہم اپ سے بہت پیار کرتے ہیں ،اپ پاکستان کی سب سے حسین عورت ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپ کے سامنے ہم پانی ہی بنتے ہیں اللہ اپ کو خوش رکھے آئِ لو یو۔میں اپ سے معافی مانگتا ہوں۔
اس سے قبل ایک شو مین عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ اپنی عمر کی عورتوں کے ساتھ آنا شروع کریں جس پر فہد مصظفیٰ نے کہا عتیقہ اوڈھو دو چار سرجریاں کروایں تو ان کے ساتھ ہیرو آنا شروع کر دیں۔
Why Fahad Mustafa started crying lagta hai such zara zor say lag gya hai 🤣🤣
Why do male actors want to work with actresses half their age? Especially Humayun Saeed, and bollywood actors… pic.twitter.com/6FpfpnP5dq— Eram (@eramzah9) February 24, 2026
عتیقہ اوڈھو نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو غیر ارادی طور پر دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق مشکل اور غیر یقینی حالات میں ہمیں ایک دوسرے کو سہارا دینا چاہیے نہ کہ معاملات کو مزید الجھانا۔
عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس کے دوران میزبان نے انھیں چند اداکاروں کی تصاویر دکھائیں۔
میزبان نے عتیقہ اوڈھو سے کہا کہ اسکرین پر آپ کو جن اداکاروں کی تصویر دکھائی جائے آپ ان کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی۔
اسکرین پر فہد مصطفیٰ کی تصویر نظر آتی ہے جس پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں مشورہ دوں گی کہ اب فہد کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ یعنی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ جو ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ایک معروف پروگرام کے ہوسٹ بھی ہیں۔ اداکارہ کو دلچسپ جواب دیا۔
فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا شاید خود ہماری ہیروئن بننا چاہتی ہیں اور میں ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا لیکن بس انھیں تھوڑی مزید سرجریز کرانے کی ضرورت ہے۔
جس کے جواب میں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدبرانہ پوسٹ شیئر کی اور اپنے میچیور ہونے کا ثبوت دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے پناہ سراہا۔
Fahad Mustafa’s response to Atiqa was below the belt & vile. They need to work on how to respond in a better way. pic.twitter.com/mOrv4rGqhE
— Mishi khan (@mishilicious) February 25, 2026
اداکارہ مشی خان نے فہد مصظفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کو جواب کا رویہ درست نہیں تھا اپ لوگوں کو سیکھنا چاہِے۔
یہ بھی پڑھئِں


