پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
وہ ماضی میں اپنے مقبول پروگرام The Nadia Khan Show کی میزبانی کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ جبکہ ڈرامہ سیریلز بندھن، ایسی ہے تنہائی، کم ظرف اور ڈولی ڈارلنگ میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔
نادیہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔ وہ مختلف ٹی وی پروگرامز میں بطور مہمان شرکت کرتی رہتی ہیں اور اپنی بے باک اور خوش مزاج طبیعت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل راؤ کے ہمراہ معروف میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی کم عمری جیسی شخصیت کا راز بیان کیا۔
گفتگو کے دوران نادیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں اور ان کی تازگی اور جوانی کی اصل وجہ مثبت سوچ اور متوازن طرزِ زندگی ہے۔
نادیہ خان نے کہا کہ ’ہم جوان دکھنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں ‘آنٹی’ نہ کہیں۔ میں اپنی خوراک اور فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں،اور میں برسوں سے اس پر محنت کر رہی ہوں۔ آپ جس بھی فیلڈ میں ہوں، آپ کو فٹ ہونا چاہیے۔ خاص طور پر شوبز میں، لوگوں کو فٹ اور صحت مند دکھنا چاہیے ‘تاکہ ان کی عمر ظاہر نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان دکھنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے تاکہ لوگ عمر کے حوالے سے غیر ضروری القابات نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خوراک اور فٹنس پر خاص توجہ دیتی ہیں اور برسوں سے اس معمول پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق شوبز سے وابستہ افراد کے لیے فٹ اور صحت مند نظر آنا نہایت اہم ہے کیونکہ کیمرہ ہر چیز نمایاں کر دیتا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا باقاعدگی سے خیال رکھتی ہیں، ضرورت کے مطابق ورزش کرتی ہیں اور ہر حال میں مثبت سوچ اپناتی ہیں۔
انہوں نے کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری پروسیجرز سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کے بقول کبھی کبھار معمولی فِلرز قابل قبول ہو سکتے ہیں، تاہم وہ خود ڈاکٹرز کے پاس جا کر ایسے علاج نہیں کرواتیں
یہ بھی پڑھئِے


