کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ کویت میں ’متعدد‘ امریکی لڑاکا طیارے گر گئے، تاہم تمام پائلٹس اور عملے کے افراد محفوظ ہیں۔
جبکہ دوسری جانب لبنان کی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں کود پڑی، اس نے ایک اس رائی لی فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے
الجزیرہ نے کویتی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں اور فوری طور پر تلاش اور ریسکیو آپریشنز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیے گئے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ان کی حالت مستحکم ہے۔ کویتی حکام امریکی فورسز کے ساتھ مل کر کارروائی کر رہے ہیں۔
’حادثے‘ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر شدید جنگی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ ۔
دوسری طرف تہران میں مسلسل تیسرے روز بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئِں


