• Home  
  • امریکی حملے میں 168 کمسن شہید طالبات کی نماز جنازہ لاکھوں افراد شریک
- ٹاپ سٹوری

امریکی حملے میں 168 کمسن شہید طالبات کی نماز جنازہ لاکھوں افراد شریک

ایران کے شہر مناب میں امریکی میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک نجی اسکول کی طالبات کی نمازِ جنازہ مقامی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی صبح مناب میں واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا گیا۔ مناب […]

ایران کے شہر مناب میں امریکی میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک نجی اسکول کی طالبات کی نمازِ جنازہ مقامی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی صبح مناب میں واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا گیا۔ مناب کے پراسیکیوٹر ابراہیم طاہری کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے جبکہ 96 افراد زخمی ہیں۔

ان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت طالبات کی ہے۔

ایران نے اس واقعے کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی ہے۔ تاہم امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ دانستہ طور پر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ کسی امریکی کارروائی کا نتیجہ تھا یا نہیں۔

امریکہ کے 560 فوجی مارے جا چکے ہیں ،ایران کا دعویٰ

سعودی عرب ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی ڈرون حملہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں