نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں ایک بڑا انکشاف ہوا ہے کہ ایران مناب میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت اسکول پر حملہ ہوا امریکی فورسز اس علاقے پر حملہ کررہی تھی تاہم ابھی تک یہ طے نہیں کیا جا سکا کہ اسکول پر بمباری غلطی تھی یا جان بوجھ کر کیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسکول کی عمارت پہلے نیوی بیس کا حصہ تھی تاہم 2016 میں پھر اس کو تبدیل کر کے اسکول کیلئے مختص کیا گیا۔
سیٹلائٹ تصاویر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اب اس کو تبدیل کر دیا بیا ہے اور یہ اسکول کی عمارت ہے۔ اسکول کے آس پاس بچوں کے کھیل کے میدان بھی واضح نظر آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایران کا اپنا میزائل مس فائر ہوکر اسکول پر گرا، صرف ایک میزائل گرنے سے اتنی تباہی نہیں ہوتی جو اس علاقے میں ہوئی ہے۔
اسکول کے احاطے میں مسلسل میزائل گرے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حملہ غلطی سے بھی ہوا ہو تو بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب ترجمان یونیسیف کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں 200 کے قریب بچے لقمہ اجل بنے، 7 دن کے اندر مشرق وسطیٰ میں 192 بچے جان سے گئے۔
ایران میں 181 اور لبنان میں7 بچے جاں بحق ہوئے، اسرائیل میں 3 اور کویت میں ایک بچہ جنگ کا لقمہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھئِے


