برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایرانی سکول کے قریب امریکی ٹوموہاک میزائل گرنے کی ویڈیو کی تصدیق کر دی۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرین کی طرف سے ایک ویڈیو کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ایران میں پرائمری سکول کے قریب ایک فوجی اڈے پر امریکی ٹوماہاک میزائل کا حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی حکام کے مطابق 110 بچوں سمیت 168 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر نے گذشتہ روز اس واقعے کی ایک ویڈیو شائع کی جس کے جائزے پر بی بی سی ویریفائی کو معلوم ہوا کہ یہ اصل مناظر ہیں۔
اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پہلے دن میناب میں شجرہ طیبہ پرائمری سکول کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈے پر میزائل حملہ ہوتا ہے۔
بی بی سی ویریفائی نے اس سے قبل سیٹلائٹ تصاویر، مصدقہ ویڈیوز اور ماہرین کے جائزے سے تصدیق کی تھی کہ سکول کے قریب علاقے پر کئی فضائی حملے کیے گئے تھے۔
حالیہ ویڈیو دیکھنے والے ماہرین نے بتایا کہ ٹوماہاک میزائل اور علاقے میں متعدد حملوں کے شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ یہ امریکی آپریشن تھا۔
ماہرین کے مطابق اس رائی’ل یا ایران کے پاس ٹوماہاک میزائل نہیں


