• Home  
  • عمران خان کو فوری شفا ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
- پاکستان

عمران خان کو فوری شفا ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو علاج کی غرض سے فوری طور پر اڈیالہ جیل سے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی صحت کی جانچ کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیف کمشنر […]

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو علاج کی غرض سے فوری طور پر اڈیالہ جیل سے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی صحت کی جانچ کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا گیا ہے کہ اس میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اس میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں عمران خان کو ہسپتال سے باہر منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر ندیم قریشی شفا آئی ہسپتال کے ریٹینا سپیشلسٹ ہیں اورمیڈیکل بورڈ کے بھی رُکن ہیں جبکہ ڈاکٹر عارف اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ہیں۔

عمران خان ریلیز فورس کے قیام میں کیا پیشرفت ہوئی, کون کون شامل ہو گا

عمران خان کی صحت اور مقدمات : خاندان اور پارٹی قیادت میں اختلافات ،ٹکٹیں لینے والے کہاں ہیں؟

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں