• Home  
  • دی ہنڈرڈلیگ میں ابرار احمد کی بولی لگانے والی بھارتی فرنچائز پر پریشر بڑھ گیا۔
- کھیل

دی ہنڈرڈلیگ میں ابرار احمد کی بولی لگانے والی بھارتی فرنچائز پر پریشر بڑھ گیا۔

ٹی 20 لیگ The Hundred کی فرنچائز Sunrisers Leeds کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر Abrar Ahmed کو خریدنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ کاویہ مارن کی سن رائزرز نے پاکستانی اسپنر آبدار احمد کو خریدا تو بھارتی میڈیا میں طوفان اٹھ کھڑا ہو اور […]

ٹی 20 لیگ The Hundred کی فرنچائز Sunrisers Leeds کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر Abrar Ahmed کو خریدنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

کاویہ مارن کی سن رائزرز نے پاکستانی اسپنر آبدار احمد کو خریدا تو بھارتی میڈیا میں طوفان اٹھ کھڑا ہو اور ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ ملک سے مخلص نہیں۔سن رائزرز کی جانب سے آبدار احمد کو خریدنے ہر ایکس اکاؤنٹ بھی معطل ہو چکا ہے۔

کئی بھارتی صارفین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر فرنچائز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

27 سالہ ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز نے ایک کروڑ 90 لاکھ برطانوی پاؤنڈز میں حاصل کیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً چھ کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں ذرائع نے BBC Sport کو بتایا تھا کہ دی ہنڈرڈ کی پلیئر ڈرافٹ کے دوران Indian Premier League سے منسلک فرنچائزز اپنی ٹیموں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دی ہنڈرڈ میں شریک آٹھ ٹیموں میں سے چار — مانچسٹر سپر جائنٹس، اہم آئی لندن، ساؤدرن بریو اور سن رائزرز لیڈز — جزوی طور پر ان کمپنیوں کی ملکیت ہیں جو آئی پی ایل کی ٹیموں کی بھی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 63 مرد کرکٹرز نے دی ہنڈرڈ کے لیے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔ ان میں Shaheen Shah Afridi، Salman Ali Agha، Saim Ayub، Usman Tariq اور Haris Rauf شامل ہیں۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف اس سے قبل بھی دی ہنڈرڈ میں حصہ لے چکے ہیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں