• Home  
  • آسکر ایوارڈ :فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ کے نام چھ ایوارڈ،فری فلسط ین کے نعرے بھی لگ گئے
- انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈ :فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ کے نام چھ ایوارڈ،فری فلسط ین کے نعرے بھی لگ گئے

امریکا میں آسکر ایوارڈز 2026 کی تقریب میں فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ نے بہترین فلم سمیت 6 ایوارڈ جیت کر سیزن کو شاندار انداز میں اپنے نام کیا۔لیکن اس تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسط ین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بنا۔ گمنام انقلابی کی کہانی […]

امریکا میں آسکر ایوارڈز 2026 کی تقریب میں فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ نے بہترین فلم سمیت 6 ایوارڈ جیت کر سیزن کو شاندار انداز میں اپنے نام کیا۔لیکن اس تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسط ین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بنا۔

گمنام انقلابی کی کہانی بیان کرتی ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن کی بلیک کامیڈی فلم ’ون بیٹل آفٹر اینادر‘ آسکر ایوارڈز میں 6 بڑے اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب تقریب میں ریکارڈ 16 نامزدگیوں کے ساتھ شامل فلم ’سِنرز‘ 4 ایوارڈز جیت کر رات کی دوسری بڑی فاتح فلم ثابت ہوئی، اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پر اداکار  مائیکل بی جورڈن نے بہترین اداکار کا آسکر حاصل کیا، جبکہ ہدایت کار رائن کوگلر کو بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے اپنے کیریئر کا پہلا آسکر ملا۔

اداکارہ جیسی بکلی نے فلم ’ہیمنیٹ‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر اپنی زندگی کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، اداکارہ ایمی میڈیگن کو فلم ’ویپنز‘ میں معاون کردار کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی میوزیکل فینٹسی فلم ’کےپاپ ڈیمن ہنٹرز‘ نے بھی 2 آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے، جبکہ فلم ’فرینکنسٹائن‘ بھی 2 ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بعد ازاں فلم کے پوپ ڈیمن ہنٹرز کے خیالی گرل گروپ کے گلوکاروں نے گانا ’گولڈن‘ پیش کیا، یہی گانا بعد میں بہترین اصل نغمے کا آسکر جیتنے میں کامیاب ہوا اور اس طرح یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا کے پاپ گانا بن گیا۔

اداکارہ جیسی بکلی نے فلم ’ہیمنیٹ‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا

تقریب کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ بھی پیش آیا جب بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ 2 فلموں ’ٹو پیپل ایکسچینجنگ سیلائیوا‘ اور ’دی سنگر‘ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

تقریب میں سیاست کا رنگ بھی نمایاں رہا، بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے اداکار حاویئر باردم نے ’جنگ نہیں، فل سط ین کی آزادی‘ کا نعرہ لگایا، اس کیٹیگری میں ناروے کی فیملی ڈراما فلم ’سینٹیمینٹل ویلیو‘ کامیاب قرار پائی۔

اسی طرح فلم ’مسٹر نوباڈی اگینسٹ پیوٹن‘  کے شریک ہدایت کار پیول تلانکن نے بھی اپنی تقریر میں دنیا سے جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تقریب میں مرحوم فلمی شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی ’ان میموری‘  سیگمنٹ بھی شامل تھا، جس میں اداکار بلی کرسٹل نے اپنے قریبی دوست اور ہدایت کار راب رائنر کو جذباتی انداز میں یاد کیا۔

اسی طرح 83  سالہ گلوکارہ اور اداکارہ باربرا اسٹرائزینڈ نے اپنے دوست اور معروف اداکار ہدایتکار رابرٹ ریڈفورڈ  کے اعزاز میں فلم ’دا وے وی ور‘ کا مشہور گانا پیش کیا۔

تقریب کی میزبانی مزاح نگار کینن او برائن نے کی، جنہوں نے اپنے طنزیہ جملوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، انہوں نے نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈسورینڈوز کی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ یہ شاید ان کی زندگی میں پہلی بار ہے کہ وہ کسی سنیما ہال میں آئے ہیں۔

کیپشناداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کی، پریانکا کو بطور مہمان ایوارڈ پیش کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا

امریکی ٹی وی میزبان اور کامیڈین کونن اوبرائن نے اس سال آسکرز کی میزبانی کی، انھیں 2025 میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ یہ ذمے داری سونپی گئی۔

کچھ فنکار جو اس سال کی بڑی فلموں میں نظر آئے لیکن انفرادی طور پر نامزد نہیں ہوئے انھیں بھی ایوارڈز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ان میں نکول کڈمین، پریانکا چوپڑا جو نس، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، این ہیتھ وے اور کرس ایونز بھی مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔

مجموعی طور پر آسکرز کی یہ تقریب موسیقی، سیاست، مزاح اور جذباتی لمحات کا حسین امتزاج ثابت ہوئی، جس میں فلمی دنیا کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل کی بازگشت بھی سنائی دی۔

لوگ ‘آنٹی’ نہ کہیں:اداکارہ نادیہ خان کی پروگرام میں گفتگو

https://urdureport.com/actress-kanwal-farooq/شادی سے ایک دن قبل میں گھر سے بھاگ گئی تھی،اداکارہ کنول فاروق کا انکشاف

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں