آسکر کے لیے نامزد فیلسیط،ینی بچی پر مبنی آسکر فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ پر بھارت میں پابندی عائدکرتے ہوئے ریلیز روک دی گئی ہے۔
ناقدین اس فیصلے کو بھارت اور اس رائی ل کے سفارتی تعلقات سے جوڑ رہے ہیں۔
بھارت کے سینسر بورڈ Central Board of Film Certification (سی بی ایف سی) نے فلم کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر منوج نندوانا کے مطابق حکام کا مؤقف تھا کہ فلم ایک “انتہائی حساس” موضوع پر مبنی ہے، جس کے باعث اسے کلیئرنس نہیں دی جا سکتی۔
نندوانا کی کمپنی Jai Viratra Entertainment اس فلم کو 6 مارچ کو ریلیز کرنا چاہتی تھی تاکہ ناظرین آسکر تقریب سے پہلے اسے دیکھ سکیں، تاہم فروری میں درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہیں مل سکی۔
ڈسٹری بیوٹر کا دعویٰ ہے کہ سینسر بورڈ کے ایک رکن نے خدشہ ظاہر کیا کہ فلم کی نمائش سے بھارت اور اس رائی ل کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
فلم کی کہانی غ زہ کی ایک کمسن بچی ہند رجب کی سچی داستان پر مبنی ہے، جو 2024 میں اس رائی لی حملوں کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کے بعد بچی نے امداد کے لیے ریڈ کریسنٹ کو کال کی، مگر بعد میں وہ اور امدادی کارکن بھی جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھئِے


