• Home  
  • مخصوص دنوں میں ایندھن فراہمی ! ڈیزل پٹرول کوپن پر ملے گا، سفارشات
- ٹاپ سٹوری

مخصوص دنوں میں ایندھن فراہمی ! ڈیزل پٹرول کوپن پر ملے گا، سفارشات

پنجاب کی حکومت ملک میں جاری توانائی بحران کے پیشِ نظر اہم اقدامات کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ محکمہ توانائی نے وزیرِ اعلیٰ کو اہم سفارشات پیش کر دی ہیں۔حکام نے 15 اپریل تک اسکول بند رکھنے کی تجویز دی ہے اور ہائبرڈ (آن لائن اور آف لائن) تعلیمی نظام پر بھی غور کیا […]

پنجاب کی حکومت ملک میں جاری توانائی بحران کے پیشِ نظر اہم اقدامات کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ محکمہ توانائی نے وزیرِ اعلیٰ کو اہم سفارشات پیش کر دی ہیں۔
حکام نے 15 اپریل تک اسکول بند رکھنے کی تجویز دی ہے اور ہائبرڈ (آن لائن اور آف لائن) تعلیمی نظام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی راشننگ کا نظام بھی زیرِ غور ہے، جس میں کوپن یا ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے ایندھن کی فراہمی کی جا سکتی ہے، جبکہ مخصوص دنوں میں گاڑیوں کو محدود مقدار میں ایندھن دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
دیگر سفارشات میں نجی کمپنیوں کے لیے سخت ورک فرام ہوم پالیسی، غیر ضروری تقریبات پر پابندی، میٹرو اور بس سروسز میں اضافہ، ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی روشنیوں کو بند کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل طریقے سے چلائی جائیں گی، جبکہ مارکیٹوں کے اوقاتِ کار کو مزید محدود کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں