امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ آئندہ امریکی کاغذی کرنسی پر Donald Trump کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔
ٹرمپ ایسے پہلے موجودہ صدر ہوں گے جن کا نام کرنسی پر ظاہر کیا جائے گا۔یہ اقدام اُن کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے جن کے تحت ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ دو سکے بنانے کی تجویز دی گئی تھی، جن میں ایک ایک ڈالر کا سکہ اور ایک خصوصی 24 قیراط یادگاری سونے کا سکہ شامل ہے۔26 مارچ 2026 کو وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں یونان کے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے خطاب بھی کییا۔
ایک وفاقی آرٹس پینل نے ٹرمپ کی تصویر والے یادگاری سونے کے سکے کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل Calvin Coolidge واحد موجودہ صدر تھے جن کی تصویر کسی سکے پر آئی تھی۔
وفاقی قانون کے مطابق کسی زندہ صدر کی تصویر امریکی کرنسی پر نہیں لگائی جا سکتی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ پابندی سکوں پر لاگو نہیں ہوتی۔
وزیر خزانہ Scott Bessent نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا: "صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہم غیر معمولی معاشی ترقی، ڈالر کی مضبوط بالادستی، اور مالی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
"انہوں نے مزید کہا: "ہمارے عظیم ملک اور صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی تاریخی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کا اس سے زیادہ مؤثر طریقہ کوئی نہیں کہ امریکی ڈالر کے نوٹ ان کے نام کے ساتھ جاری کیے جائیں، اور یہ بالکل مناسب ہے کہ یہ تاریخی کرنسی ملک کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کی جایں گی۔


