وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات کی پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل 8 اپریل سے شروع ہوگا۔
تمام سرکاری عازمینِ حج کے لیے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ میں شرکت لازمی ہوگی۔ حاجی اپنے شیڈول کی معلومات پاک حج موبائل ایپ پر دیکھ کر متعلقہ کیمپ میں حاضر ہوں گے۔
تربیتی سیشن کے دوران عازمین کو ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور کوائف نامے (لگیج ٹیگ) بھی فراہم کیے جائیں گے۔ عازمینِ حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں۔
مزید براں، حاجی کیمپوں میں کرنسی نوٹوں کے تبادلے کے لیے متعلقہ بینکوں کے کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے


