امریکہ میں صدر ڈونلد ٹرمپ Donald Trump کی پالیسیوں کے خلاف سنیچر کے روز ملک بھر میں ’نو کنگز‘ کے نام سے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔
یہ احتجاج مختلف شہروں میں بیک وقت منعقد ہوئے اور عوام کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔
8 million Americans demonstrated against Trump today. The biggest demonstration in US history.pic.twitter.com/l449b4H7FO
— Kim Dotcom (@KimDotcom) March 29, 2026
منتظمین کے مطابق ان مظاہروں کے لیے امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں 3200 سے زائد تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ’نو کنگز‘ کے تحت ہونے والے احتجاجوں میں لاکھوں افراد شریک ہو چکے ہیں، جو اس تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
سنیچر کے مرکزی مظاہرے New York City، Los Angeles اور Washington, D.C. میں ہوئے، جہاں مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں National Mall پر جمع ہونے والے ہجوم نے ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت میں بھی آواز بلند کی اور صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔
’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز گزشتہ سال جون میں Donald Trump کی سالگرہ کے موقع پر ہوا تھا۔ اندازوں کے مطابق اس وقت ملک بھر کے تقریباً 2100 مقامات پر 40 سے 60 لاکھ افراد نے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔
حالیہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب منتظمین کے مطابق یہ احتجاج Iran پر امریکی بمباری کے خلاف ردعمل کے طور پر بھی سامنے آئے، جس نے عوامی غصے کو مزید بڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھئِے


