سوشل میڈیا پر متنازع شہرت رکھنے والے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ Shehzad Loha Par ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں، مگر اس بار معاملہ انتہائی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ مقدمہ ایک خاتون ٹک ٹاکر کی شکایت پر درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے صلح کے بہانے خاتون کو اپنے دواخانے بلایا۔
شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں زیادتی کی کوشش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر پہلے بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے زیرِ بحث رہ چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں، اور تمام شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں
یہ بھی پڑھئِں


