پاکستان کے سابق نامور آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی اہلیہ کے سامنے دوسری شادی سے متعلق ہلکے پھلکے انداز میں بات کی، جس پر حاضرین اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ مبذول ہو گئی۔
عبدالرزاق اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ہمراہ معروف میزبان ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور کرکٹ کیریئر سے جڑی یادوں پر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران عائشہ رزاق نے بتایا کہ کرکٹ مصروفیات کے باعث گھر اور بچوں کی زیادہ تر ذمہ داریاں وہ خود سنبھالتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق اسکول کے معاملات، پیرنٹس میٹنگز، خریداری اور گھریلو امور کی دیکھ بھال ان کی ذمہ داری رہی تاکہ گھر کا نظام بہتر انداز میں چلتا رہے۔
اسی گفتگو کے دوران عبدالرزاق نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اہلیہ سے اکثر کہتے ہیں کہ ’’میں دوسری شادی کر لیتا ہوں تاکہ تمہارا ہاتھ بٹ جائے، تم بہت کام کر رہی ہو۔‘‘ ان کے اس جملے پر پروگرام میں قہقہے گونج اٹھے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ جب بھی وہ گھر میں دوسری شادی کا ذکر کرتے ہیں تو جواب عموماً ان کی بیٹی کی طرف سے آتا ہے۔ اس موقع پر عائشہ رزاق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بیٹی کا اپنے والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے، جبکہ بیٹا نسبتاً معصوم ہے۔
مزید گفتگو میں میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ کیا عائشہ نے کبھی شوہر کو کوئی خاص سرپرائز دیا؟ اس پر عبدالرزاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید ندا یہ پوچھ رہی ہیں کہ کبھی دوسری شادی کا سرپرائز دیا ہے؟ اس جملے پر شو میں ایک بار پھر ہنسی کا ماحول بن گیا۔
اسی دوران ندا یاسر نے تبصرہ کیا کہ کسی معروف شخصیت کی دوسری شادی کے بعد جیسے سب کی خواہش جاگ اٹھتی ہے۔ اس پر عبدالرزاق نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ ہر فرد کی زندگی اس کا ذاتی معاملہ ہے اور درست یا غلط کا فیصلہ وقت کرتا ہے، کسی کو دوسروں کے نجی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھئِے


