اردو رپورٹ ڈیسک
پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے تازہ آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی نمبر ایک بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں، جبکہ راشد خان 735 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجہ ترقی کرکے 700 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی بولرز کی درجہ بندی
پاکستان کے محمد نواز 658 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی کے بعد 636 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ شاہین آفریدی بھی ایک درجہ نیچے جا کر 602 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر ہیں۔
عثمان طارق نے دو درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 524 پوائنٹس کے ساتھ 57ویں پوزیشن سنبھال لی۔ سفیان مقیم ایک درجہ ترقی کے بعد 510 پوائنٹس کے ساتھ 63ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
حارث رؤف بھی دو درجے اوپر آئے اور 448 پوائنٹس کے ساتھ 86ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
تازہ آئی سی سی ٹی20 بولرز کی درجہ بندی
01۔ پاکستان — ابرار احمد — 736 پوائنٹس
02۔ افغانستان — راشد خان — 735 پوائنٹس
03۔ آسٹریلیا — ایڈم زمپا — 700 پوائنٹس
04۔ انگلینڈ — عادل رشید — 695 پوائنٹس
05۔ آسٹریلیا — نیتھن ایلس — 675 پوائنٹس
06۔ انگلینڈ — جیمی اوورٹن — 674 پوائنٹس
07۔ بھارت — ورون چکرورتی — 671 پوائنٹس
08۔ پاکستان — محمد نواز — 658 پوائنٹس
09۔ سری لنکا — ونیندو ہسارنگا — 656 پوائنٹس
10۔ بھارت — جسپریت بمراہ — 651 پوائنٹس
صاحبزادہ فرحان بیٹنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار
ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ کی درجہ بندی میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سائم ایوب دو درجے بہتری کے بعد 560 پوائنٹس کے ساتھ 39ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بابر اعظم بھی دو درجے ترقی کرکے 555 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
سلمان علی آغا 45ویں اور فخر زمان 72ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
تازہ آئی سی سی ٹی20 بیٹرز کی درجہ بندی
01۔ بھارت — ایشان کشن — 904 پوائنٹس
02۔ بھارت — ابھیشیک شرما — 893 پوائنٹس
03۔ پاکستان — صاحبزادہ فرحان — 848 پوائنٹس
04۔ انگلینڈ — ہیری بروک — 793 پوائنٹس
05۔ انگلینڈ — جوز بٹلر — 789 پوائنٹس
06۔ جنوبی افریقہ — ڈیوالڈ بریوس — 789 پوائنٹس
07۔ انگلینڈ — فل سالٹ — 775 پوائنٹس
08۔ سری لنکا — پاتھم نسانکا — 757 پوائنٹس
09۔ بھارت — تلک ورما — 726 پوائنٹس
10۔ آسٹریلیا — مچل مارش — 706 پوائنٹس


