بالی ووڈ کی سینیر خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ میں اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکار راجپال یادیو کو چیک باؤنس کیس کی طرح امیشا پٹیل کو بھی مشکل کا سامنا ہے۔
Bad luck to such old outdated and that too false news’s 😁😁but sorry to upset u 😜😜I’m already busy for the next 12 months with work all over the world 👍👍it’s a gadar of a year for me with super things in 2026 https://t.co/pFQoEXmV2s
— ameesha patel (@ameesha_patel) February 17, 2026
مرادآباد کی ایک عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود امیشا پٹیل کے خلاف 2017 میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ سے متعلق چیک باؤنس کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ امیشا نے اس معاملے پر اب اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے ردعمل کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں مرادآباد میں ایک شخص پَون ورما کی جانب سے بعض کارروائیوں کا ذکر سننے میں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سب کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے، جو کئی سال پہلے طے ہو چکا تھا۔
جس میں پوون ورما نے سیٹلمنٹ پر دستخط کیے تھے اور طے شدہ مکمل رقم وصول کر لی تھی۔میرے لوگ معاملہ دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے


