تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ رتے ے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
شاداب خان 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔


