پاکستانی اداکارہ زباب رانا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے، جہاں میزبان جویریہ سعود نے اس معاملے پر سوال کیا، زباب رانا نے واضح کیا کہ ان کے اور بابر اعظم کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں تھا جیسا کہ سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہیں یہ سب باتیں محض مذاق اور غیر ضروری لگیں، اور وہ سمجھ نہیں پائیں کہ آخر اس میں ایسی کون سی بات تھی جسے اتنا اچھالا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک تقریب کے دوران زباب رانا اور بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں بابر اعظم کے تاثرات اور انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصرے دیکھنے میں آئے، جہاں کچھ صارفین نے بابر اعظم کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا، جبکہ دیگر نے مزاحیہ انداز میں ان کے رویے کو فلرٹی قرار دیا۔
اداکارہ نے حالیہ بیان کے ذریعے ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے معاملے کی وضاحت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


