لاہور میں بسنت کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق بسنت میلے کے دوران لاھور شہر بھر میں مجموعی طور پر 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، دو افراد درخت سے گر کر جاں بحق ہوئے جبکہ بارہ افراد چھتوں سے گرنے کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عدالت نے بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔
کیس کی سماعت جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل سمیت دیگر درخواستوں پر کی۔ درخواست میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


