حکومت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر Sardar Muhammad Sarfraz Dogar کی اہلیہ کو اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں ممبر مقرر کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 130 کے تحت Zahida Sarfraz زاہدہ سرفراز (آئی آر ایس/گریڈ 20) کو اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں ممبر (گریڈ 21)، بینچ-IV، اسلام آباد تعینات کیا ہے۔
یہ تقرری ابتدائی طور پر تین سال کے لیے ہوگی۔Appellate Tribunal Inland Revenue پاکستان کا ایک اہم نیم عدالتی ادارہ ہے، جو ٹیکس سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرتا ہے اور فیصلے جاری کرتا ہے


