پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے اداکارہ ریشم پر سنگین الزامات عاید کیے ہیں اور کہا ہے کہ ریشم نے بہت سے گھروں اور زندگیوں کو تباہ کیا ہے۔
دیدار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ریشم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریشم ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ وہ منفی کرداروں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں۔
انہوں نے بہت سے گھروں اور زندگیاں تباہ کی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں۔
دیدار کے مطابق میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ ہے۔ وہ ابتدا میں میری دوست تھیں اور سالوں تک ہماری دوستی رہی لیکن بعد میں میرا تلخ تجربہ ہوا جس کے بعد میں یہ کہہ رہی ہوں اور ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ اپنے آپ کو بچائیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ان کے کھانے پکانے اور خیرات کے کاموں کے بارے میں جانتی ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ ایک دن وہ انہی کھانوں میں پھنس جائیں گی جو وہ دوسروں کے لیے پکاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


